, ٖ بھارتی شخص نے 30 سال میں 145 تعلیمی ڈگریاں حاصل کرلیں ڈیلی اردو

پروفیسر وی این پرتی بان اب تک مختلف شعبوں میں 145 ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں۔ فوٹوفائل

نئی دہلی: اگر آپ سمجھنے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم مشکل ہے تو پھر بھارت کے پروفیسر وی این پرتی بھان کی مثال ضرور پڑھئے جنہوں نے 30 سال میں اب تک 145 ڈگریاں حاصل کی ہیں جو کوئی سرٹیفیکیٹ کورس نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیمی اسناد ہیں۔
پرتی بھان اپنے تعلیمی سفر کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور وہ آخر وقت تک علم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جب زندگی میں پہلی ڈگری حاصل کرنے کا موقع آیا تو وہ ایک غیرمنظم طالب علم ثابت ہوئے اور مضامین کی زیادتی سے پریشان رہے اور امتحانات اور پروجیکٹس میں بھی الجھ کر رہ گئے۔ آخر کار انہوں نے گریجویشن کرلی اور عدالت میں ملازم ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی پہلی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد ڈگریوں کا تانتا باندھ دیا۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top