, ٖ ڈھاکا میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ڈیلی اردو


ہلاک ہونے والوں میں ایک سری لنکن شہری بھی بتایا جارہا ہے فوٹو: اے ایف پی

ڈھاکا: بنگلا دیش میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے بنانی میں ایف آر ٹاور نامی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے شعلوں میں لپٹی عمارت میں درجنوں افراد پھنس گئے جب کہ 7 افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگادی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے ناصرف شہر کی فائر بریگیڈ بلکہ بنگلا دیش کی بحریہ اور فضائیہ کی بھی مدد لینی پڑی۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے میں 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 70 سے زائد زخمی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک سری لنکن شہری بھی بتایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈھاکا دنیا کے گنجان ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ماہ ڈھاکا کی ہی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top