, ٖ ایتھیوپیا میں کچے گوشت کی ڈشوں کا رواج ڈیلی اردو


ایتھیوپیا میں جگہ جگہ لوگ کچا گوشت کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ادیس ابابا: عام طور پر لوگ کچا گوشت کھانا پسند نہیں کرتے کیونکہ یہ بد ذائقہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی کچے گوشت میں موجود جراثیم (بیکٹیریا) لاتعداد مرض کی وجہ بن سکتے ہیں۔ لیکن ایتھیوپیا میں کچا گوشت سب کا من پسند کھاجا ہے۔

اگرچہ یہ عام دوکانوں پر فروخت ہوتا تاہم گائے اور بکری کے کچے گوشت کی ڈشیں تہواروں، شادی اور دیگر اہم مواقع پر بہت بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد لگ بھگ روزانہ ہی کچا گوشت کھاتی ہے۔
ایتھیوپیا کے لوگوں سے اس کی وجہ معلوم کریں تو وہ کہیں گے کہ اس سے جسم کو توانائی اور تازگی سی ملتی ہے۔ تاہم لوگوں کی اکثریت اسے کھانے سے پیٹ میں کیچووں، ای کولائی اور سالمونیلا بیکٹیریا یا کسی اوربیماری سے خوفزدہ نہیں۔ ایتھیوپیا کی نواح میں کچے گوشت خور نے کہا، ’مجھے (کچے گوشت کی بیماری سے) فضول بات کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں گزشتہ 20 برس سے کچا گوشت کھارہا ہوں اور کبھی بیمار نہیں ہوا کیونکہ میرا جسم اس عمل سےمحبت کرتا ہے۔‘
کچے گوشت کے ایک شوقین نے کہا،’یہ غلط بات ہے کہ بغیرپکے ہوئے گوشت کا کوئی نقصان ہوتا ہے۔ میری دادی کا انتقال 114 سال کی عمر میں ہوا اور میری والدہ کی عمر 92 برس ہے اور دونوں آخری وقت تک کچا گوشت کھاتی رہی تھیں۔‘


 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top