, ٖ زمین کی جسامت کے برابر پہلا سیارہ دریافت ڈیلی اردو

سیارے کو  ٹی ای ایس ایس کی مدد سے ڈھونڈا گیا جس کی جسامت تصدیق پی ایف ایس نے کی۔ فوٹو : ناسا

  امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کی جسامت کے برابر پہلا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خلائی سائنس کے جریدے آسٹرو فزیکل جرنل لیٹر کے مطابق ناسا کی سیاروں پر نظر رکھنے والی ٹیلی اسکوپ نے زمین کی جسامت کے برابر ایک سیارہ  ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ سیارہ سب نیپچون کا ساتھی سیارہ ہے جسے پہلی مرتبہ رواں برس جنوری میں دیکھا گیا تھا تاہم مسلسل مشاہدے اور دیگر تفصیلات جاننے کے بعد باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔
خلائی سائنس دانوں نے دو سال قبل  ٹی ای ایس ایس کی مدد سے نظام شمسی سے دور اور چمکدار ستاروں کے نزدیک پائے جانے والے سیاروں کے مشاہدے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی ساخت اور سطح کا بغور جائزہ لیا جا سکے۔
سائنس دانوں نے انکشاف کیا ان دو برسوں میں ٹی ای ایس ایس نے زمین کی جسامت کے برابر یا اس سے بڑے سائز والے تقریباً 300 سیاروں کا مشاہدہ کیا جن میں ایک سیارے کا بغور جائزہ لیا گیا جو زمین سے 13 نوری سال کی مسافت پر زردی مائل سیارے ایچ ڈی 21749 کے گرد مدار میں گھوم رہا ہے۔
سائنس دانوں نے اس دریافت کی ٹیلی اسکوپ مگیلین دوم کی مدد سے بھی تصدیق کی جو اپنے پلانیٹ فائنڈر اسپیکٹروگراف یعنیپی ایف   کی مدد سے سیارے کی جسامت اور ساخت کے مطالعے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، پی ایف ایس نے بھی اس سیارے کی جسامت زمین کے برابر ہونے کی تصدیق کردی۔
سائنس دانوں نے اس دریافت کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ناصرف ہماری کہکشاں بلکہ خلاء کے رموز و اسرار جاننے کا موقع ملے گا اور اس مشاہدے کائنات میں چھپے رازوں سے پردہ اُٹھنے کی بھی امید ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top