, ٖ پالتو بلی نے کوبرا سانپ کو گھر میں گھسنے سے روک کر مالکان کو بچالیا، ویڈیو وائرل ڈیلی اردو



نئی دلی: بھارت میں پالتو بلی کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے زہریلے سانپ کو مار بھگانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں پالتو بلی نے زہریلے کوبرا سانپ کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے باقاعدہ جنگ کی۔ پالتو بلی نے اپنے مالکان کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کوبرا سے مقابلہ کیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈٖیا پر بلی کی بہادری اور وفاداری کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے بلی کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل انسان سے زیادہ جانور وفادار ہوتے ہیں جو اپنے مالک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔



پالتو بلی اور کوبرا سانپ کی لڑائی کی آواز سن کر مالک مکان بھی گھر سے باہر آگئے اور اہل محلہ نے مل کر زہریلے سانپ کو پکڑ لیا اور محکمہ وائلد لائف کے حوالے کردیا گیا بعد ازاں مالک مکان نے دودھ پلا کر وفادار بلی کی تواضع کی۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top