, ٖ کوئلوں والی انگیٹھی سے پورا خاندان جل گیا ڈیلی اردو

کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاوں گوچھ میں آج قیامت صغری کا سا سماں ہے جہاں ایک ہی گھرانے کے چھ افراد رات کو سوتے میں جل کر خاکستر ہو گئے۔ اس بدقسمت گھرانے کا سربراہ امانت ولد سلطان احمد پہلے وفات پا چکا ہے جو کہ پاک فوج سے پینشن پہ تھا۔ پسماندگان میں جس کے ایک بیوہ نسیم بی بی، تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

علی الصبح دیہاتیوں نے امانت کے گھر سے اٹھتا ہوا دھواں دیکھا تو وہ اس جانب مدد کے لئے دوڑے آگ کی شدت کے باعث چھت کے راستے گھر کے مکینوں تک رسائی حاصل کی گئی لیکن امدادی سرگرمیوں کی نوبت آنے تک پتہ چلا کہ سب گھر والے جل کر خاکستر ہو چکے تھے۔

امانت کے دو بیٹے کاشف بعمر 25/26 سال فیصل بعمر 30/32 سال دونوں قوت گویائی سے محروم تھے اور غیر شادی شدہ تھے جل کر خاک ہو گئے۔ امانت کی بیٹی مدیحہ جو غیر شادی شدہ ہے وہ بھی خاکستر ہو گئی

سب سے المناک پہلو امانت کی دو شادی شدہ بیٹیاں اپنی والدہ سے ملنے میکے آئی ہوئ تھیں وہ بھی لقمہ اجل بن گئیں امانت کی بیٹی طیبہ زوجہ ارشد بنیاں سے جبکہ زوبیہ زوجہ عمران کالس سے آئی ہوئی تھیں

عینی شاہدین کے مطابق ان کے پڑوسی نے سب سے پہلے جب مویشیوں والی حویلی کا رخ کیا جہاں معمول تھا کہ بیوہ نسیم بی بی بھی اپنی بھینس کا دودھ دوہنے آتی تھی نسیم بی بی کو وہاں نہ پا کر اسے تشویش ہوئی اور جب اس نے ساتھ ہی ان کے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو اس نے شور مچایا۔ امانت کے دیگر بھائیوں اور عزیز و اقارب کے گھر بھی آس پاس ہی ہیں آنا فانا سب جمع ہو گئے لیکن ان کے پہنچنے تک پورا گھرانہ دم توڑ چکا تھا

ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت گجر اس سانحہ کی اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور تاحال وہیں موجود ہیں

ان کا کہنا ہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ ان لوگوں نے سردی سے بچنے کی خاطر انگیٹھی میں کوئلے دہکا رکھے تھے ان سب کی آنکھ لگ گئی کوئلوں کے دھویں سے ان کا دم گھٹا اور پھر آگ نے ان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھ افراد دو ملحقہ کمروں میں سوئے ہوئے تھے جن کے درمیان ایک دروازہ بھی موجود

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top