اداکارہ میرا نے ٹویٹر پر ایک شخص کے ساتھ اپنی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارائیں کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوتیں کہ آپ انہیں کوئی بھی آفر دے دیں انکا کہنا تھا کہ پروفیشنل کام کا مطلب ہے کام آپ اسے غلط نہیں سمجھ سکتے لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فلم انڈسٹری کا مطلب انڈسٹری ہے کلب نہیں
اداکارہ میرا نے مزید لکھا اگر آپ پیشہ وارانہ طریقے سے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو مکمل قانونی کاغذات، پیشگی معاوضہ اور معاہدے کے ساتھ آئیں۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ کی تفریح کے لیے کوئی آپ کو ڈرنکس (شراب)، ڈرگز یا لڑکیاں پیش کرے گا تو کوئی یہاں آپ کو تفریح فراہم کرنے نہیں بیٹھا۔ اداکارہ میرا نے ان اسکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے اسے’’خصوصی پیغام‘‘ قرار دیا۔
ایک اور ٹوئٹ میں میرا نے لکھا ہیروئن کا مطلب حقیقی زندگی میں بھی ہیروئن ہوتا ہے لہذٰا وہ غلط کام کرنے والی خواتین نہیں ہوتیں، وہ کلب میں کام نہیں کرتیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا مطلب پاکستان فلم انڈسٹری ہے نہ کہ کلب انڈسٹری۔ فلم انڈسٹری کی کالی بھیڑیں اور مکروح چہرے بہت جلد بے نقاب ہوجانے ہیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں