, ٖ سلمان خان نے کوئٹہ برف باری میں پھنسے سو سے زیادہ مسافروں کی جان بچالی ڈیلی اردو


کچلاک کی کلی قاسم کے سلیمان خان انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔۔انہوں نے شدید برف باری میں پھنسے افراد کی مدد کرکے ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی۔
سلیمان نے کوئٹہ ژوب شاہراہ پر برف میں پھنسی گاڑیوں کواپنی گاڑی کی مدد سے نکالا۔یہی نہیں بلکہ خراب گاڑیوں کے مسافروں کو اپنے گھر میں پناہ دی۔انہیں کھانا بھی کھلایاجو مریض تھے ان کی تیماداری کی اور انہیں آرام کے لیے بستر فراہم کیییہاں تک کہ مسافروں کی گاڑیوں میں اپنے پیسوں سے پٹرول تک ڈلوایا۔جبکہ مسافروں کی خراب ہونے والی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا۔
سلیمان کی کاوشوں سے بچ جانے والے ڈرائیور حبیب اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ سلیمان خان نے ان کے سامنے 100 سے زائد افراد کی جان بچائی،ان میں اسکول میں پڑھنے والی معصوم بچے بھی شامل تھے۔
سلیمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے۔۔انسان دوست اس شخص کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہیلوگ ان کی مدد کرنے کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔ 
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top