انکم سپورٹ پروگرام سے نام خارج، قندیل کےوالدین فاقوں پرمجبور
وفاقی حکومت نے مقتولہ قندیل بلوچ کے والدین کیلئے مشکل کھڑی کردی ۔ بے نظیر انکم سپورٹ سے نام خارج۔۔۔ گھر کا خرچ چلانے والی بیٹی کے قتل بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد بھی بند ہوگئی۔
قندیل بلوچ کی موت کے بعد بوڑھے والدین فاقوں پر مجبور ہوگئے۔۔ قندیل بلوچ جب تک زندہ رہی اپنے والدین کی کفالت کی ذمہ داری اٹھاتی رہی ۔ قندیل کے لرزہ خیز قتل کے بعد والدین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی معمولی رقم سے گزر بسر کرتے رہے مگر اب یہ سہارا بھی ختم ہوگیا ہے اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔
بوڑھے والدین کے پاس ڈیرہ غازی خان کے گاؤں میں دو کمروں کے گھر اور دو چارپائیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ قندیل کے والد بینائی سے محروم اور ادویات بھی حکومتی امداد سے خریدتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک بیٹا بیرون ملک مقیم ہے مگروہ بھی ان کی کوئی مددنہیں کرتا۔ والدہ نے حکومت سے امداد بحال کرنے کی اپیل ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں