کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کی عدالت نے مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو قتل کرنے والے برینٹن ٹیرنٹ کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی جس پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ اس شخص کو سزائے موت ہونی چاہئے تھی لیکن اس سزا سے متعلق کچھ اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سزا سزائے موت سے بھی زیادہ سخت اور سنگین ہے ۔
اس سزا کے مطابق مجرم کسی معافی کا حقدار نہیں، اکیلا ہی ایک کمرے میں رہے گا، اسے کبھی سورج کی روشنی نصیب نہیں ہوگی۔ نہ اپنے رشتہ داروں، دوست احباب سے مل سکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سزا سے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو کسی بھی صورت معافی کا حق حاصل نہیں ہوگا اور یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو ایسی سزا سنائی گئی ہے۔
جج نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ تمہارے جرائم اتنے گھناؤنے ہیں کہ اگر مرنے تک تم کو حراست میں رکھا جائے تو بھی سزا اور مذمت کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاسکے گا۔جہاں تک میں سمجھ سکتا ہوں، تم اپنے متاثرین کے لیے ہمدردی سے بھی خالی ہو۔
جج کا کہنا تھا کہ یہ نفرت جو تمہارے دل میں مخصوص برادری کے لیے ہے جس کے لیے آپ قتل کے ارادے سے اس ملک میں آئے تھے، اس کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے، اس کی کہیں بھی جگہ نہیں ہے۔اسے کبھی سورج کی روشنی نہیں نصیب ہوگی۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘اسے کبھی سورج کی روشنی نہیں نصیب ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’15 مارچ کا صدمہ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوسکتا لیکن مجھے امید ہے کہ آج کا دن وہ آخری دن ہے جس میں ہم اس دہشت گرد کا نام سنیں گے۔وہ پوری زندگی کے لیے مکمل خاموشی کا مستحق ہے’۔
اس سزا پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ اس سے سنگین سزا ہو ہی نہیں سکتی جس میں ایک مجرم ساری زندگی ایک کمرہ میں اکیلا ہی پڑا رہے، دن کی روشنی نہ دیکھ سکے۔یہاں تک کہ اپنے رشتہ داروں سے بھی بات نہ کرسکے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اگراس مجرم کو سزائے موت دی جاتی تو یہ معاملہ ختم ہوجاتا لیکن یہ اب گھٹ گھٹ کر مرے گا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ذراتصور کیجیے کہ آپ کو سالہا سال کسی کال کوٹھری میں بند کردیا جائے، سورج کی روشنی نہ دیکھنے دی جائے، آپکے قریب کوئی ایسا شخص بھی نہ ہو جس سے آپ بات کرسکیں۔ آپ کو یہ یقین نہ ہو کہ آپ کبھی اس اندھیرے کمرے سے نکل سکتے ہیں تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟
سوشل میڈیاصارفین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ایسے افراد جو منی لانڈرنگ ، کرپشن میں ملوث ہیں، انہیں بھی ایسی سزا دی جائے تاکہ انکی قوم کا پیسہ لوٹنے کی جرات نہ ہو۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
بین الاقوامی
»
جرائم
» کرائسٹ چرچ دہشتگرد کی سزا سزائے موت سے زیادہ سنگین اورعبرتناک
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں