بھارتی ریاست کیرالہ کے ملاپورم ضلع سے تعلق رکھنے والی 110 سالہ خاتون نے وبائی مرض کورونا کو شکست دے کر بھارت کی پہلی سب سے بوڑھی صحت یاب ہونے والی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون جس کا نام رندتھنی واریاتھ پاتھو ہے۔ 18 اگست کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تو اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسے فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس خاتون نے اپنے علاج کے لئے ڈاکٹروں کا بھرپور ساتھ دیا اور اپنی بیماری کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔
مسلسل علاج کے بعد گزشتہ روز اس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی آگیا جس کے بعد اس خاتون کوہسپتال سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو کورونا وائرس اس کی بیٹی سے منتقل ہوا۔ اس کی بیٹی گھر پر ہی زیرعلاج تھی جو کہ اب صحت یاب ہو چکی ہے۔
کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے 110 سالہ خاتون کے کورونا کو شکست دینے کو بڑا واقعہ قرار دیتے ہوئے اسپتال کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر صحت نے خاتون کو صحت یاب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی مزید چند دن خصوصی دیکھ بھال کی جائے گی اور ایک ڈاکٹر روزانہ اس کے گھر جا کر اس کا چیک اپ کرے گا۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں