سوشل میڈیا پر کراچی کے دس سالہ ننھے بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں سڑک پر چیزیں بیچنے والے بچے کو اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کے مطابق ، 10 سالہ لڑکا منگھو پیر کا ہے جو کراچی کے ضلع ملیر کا ایک ایسا محلہ ہے جو پہلے گڈاپ ٹاؤن کا ایک حصہ ہوا کرتا تھا۔
فیس بک کے صارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے دس سالہ بچے کی نعت پڑھنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل کی گئی ہے، صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ دس سالہ بچے کی خوبصورت آواز نے ان پر ایک سحر طاری کر دیا تھا ۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کی نعت پڑھنے کی ویڈیو پر کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے، ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ "اس بچے کی آواز میں معمولی نہیں ہے، ماشااللہ یہ اللہ کی طرف سے دیا گیا تحفہ ہے اور امید ہے کہ اس بچے کو وہ ملے جس کا یہ حقدار ہے”
کراچی: سڑک پر چیزیں بیچنے والے 10 سالہ بچے کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ایک اور صارف نے اپنے کمنٹ میں زور دیتے ہوئے لکھا کہ "بے شک یہ بچہ اس میدان میں کامیابی کا مستحق ہے”۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں