موٹروے پر پیش آنے والے واقعہ نے پہلے ہی اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھا رکھے تھے جس میں خاتون کو اس کے 3 بچوں کے سامنے جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر اسے بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔
اس واقعہ پر پولیس حکام کی جانب سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور فی الحال یہ پتہ لگا ہے کہ متاثرہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کل رات لاہور کے معروف لنک روڈ پر خاتون سے زیادتی اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈاکوؤں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے زیورات چھین لیے۔
پولیس کے مطابق خاتون سے چھینی جانے والی ایک انگوٹھی اور گھڑی جنگل کے علاقے سے مل گئی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اشیا دن کی روشنی میں علاقے کی تفتیشی عمل کے دوران ملی ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کیس کے دیگر پہلوؤں کو جانچا جا رہا ہے تاہم ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ادھر تونسہ شریف کے علاقے بستی لاشاری میں خاتون کو اس کے دو بچوں کے سامنے پوری رات زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ملزمان کی شناخت تو کر لی گئی ہے مگر تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
خاتون کے اہلخانہ کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر مقدمے میں نامزد ملزم الہی بخش اور فیاض کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے رپورٹر کے مطابق بااثر ملزم خاتون کے میڈیکل اور پولیس کی کارروائی کے درمیان رکاوٹ بنے رہے مگر پولیس کو ورثا کے دباؤ اور احتجاج کے بعد مقدمہ درج کرنا پڑا۔
واقعہ کو20 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بھی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنا تو درکنار اس غرض سے کوئی چھاپہ بھی نہیں مارا۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
جرائم
» ایک اور خاتون بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بن گئی،موٹروے کیس میں بڑی پیشرفت
Related Posts
برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 30 سالہ خاتون ٹیچر ربیکا جوانس کو عدالت میں پیش کردیا گیا جو اپنے 1[...]
کچے کے ڈاکوؤں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا
بڑوں کے بعد کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو بھی نہ بخشا، 25 روز قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا 5[...]
22 سالہ ماریہ کے قتل کی وڈیو بنانے والے بڑے بھائی، بھابھی کا ہولناک انکشاف
وبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں 22 سال کی ماریہ کے قتل کی وڈیو بنانے والے بڑے بھائی اور بھابھی نے ہو[...]
چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پھینکنے والا شوہر گرفتار
کراچی میں کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پ[...]
بے گناہ افراد کو اغوا، ریپ کیسز میں پھنسانے والی جعلی خاتون مدعیہ بارے ہوشربا انکشاف
راولپنڈی عدالت نے سول لائنز پولیس کی جانب سے5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں