, ٖ کراچی : مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کا واقعہ قتل نکلا ڈیلی اردو


گزشتہ روز کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جو کہ تفتیش کرنے پر قتل کا واقعہ ثابت ہوا، پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث مقتولہ کے شوہر اور اس کے دوست کو باضابطہ گرفتارکرکے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ رابعہ جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا۔

مقتولہ کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹی کی دوسری شادی ساڑھے 3 ماہ قبل شمشاد احمد سے کی تھی، پیر کو فون پر اطلاع دی گئی کہ اریبہ کی طبعیت خراب ہوگئی ہے، فون پر بات کرانے کے اصرار پر ان کے داماد نے بتایا کہ اریبہ اب اس دنیا میں نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ جب شمشاد کے گھر پہنچے تو اریبہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، بیٹی کے گلے پر پھندے کا نشان اور جسم کے دیگر اعضا پر بھی زخموں کے نشان تھے۔

خاتون رابعہ جاوید کا کہنا ہے کہ میرا دعوی ہے کہ اریبہ کو بند کمرے میں میرے داماد اور اس کے دوست نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر دیکھا تو حالات کچھ اور بتا رہے تھے، مقتولہ کے شوہر کی گردن پرنشانات تھے اور پوچھنے پر بھی وہ نشانات سے متعلق کچھ نہیں بتا سکا، جب کہ بیڈ اور پنکھے کے درمیان اتنا فاصلہ نہیں تھا کہ مقتولہ خاتون خود کشی کرسکے، پنکھے پر مٹی جمی ہوئی تھی اور پنکھا درست حالت میں تھا۔

پولیس نے گھرکی تلاشی کے دوران وہ پھندا بھی برآمد کرلیا جس سے خاتون کا گلا گھونٹا گیا، اس واقعہ کو ابتدائی طور پر خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ 
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top