ایف آئی اے سائبر کرائم کی بے حسی ایک اور لڑکی کی جان لے گئی، لاہور کے علاقے کینٹ میں گلشن احباب سوسائٹی کی رہائشی لڑکی نے علی نیازی نام کے ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور جرم ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ علی نیازی کے میں ہونے کے باوجود اس کے دوست مجھے بلیک میل کرتے ہیں، جس کے باعث وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔ ایف آئی اے نے متوفی لڑکی کی دوسری درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی جس کے باعث حالات سے دلبرداشتہ ہو کر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کر لی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو اس حوالے سے ابتدائی انکوائری رپورٹ بھجوا دی ہے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں