, ٖ یونیورسٹی کی طالبہ سے 4 افراد کی اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج ڈیلی اردو


فیصل آباد میں واقع جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کے ہم جماعت نے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کے ساتھ 4 افراد نے اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کی۔ ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب کی رہائشی طالبہ فیصل آباد جی سی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی جسے اس کا دوست ملزم شاہد بہانے سے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا ، جہاں اس کے دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے، ملزمان نے نہ صرف لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔


پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top