, ٖ بہن نے کچہری میں بھائی کے مبینہ قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کرڈالا ڈیلی اردو


پشاور کے علاقے نوشہرہ میں انصاف نہ ملنے پر ضلع کچہری میں خاتون نے فائرنگ کرکے بھائی کے مبینہ قاتل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے.۔


تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص پر ملزمہ کے بھائی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔


نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتول لائق خان ولد محسن خان سکنہ کھنڈر قتل کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ ملک حسنین کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے لیے موجود تھے۔


پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ان دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.


ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا تھا کہ خاتون ملزمہ ثمینہ کے کا بھائی 5 ماہ قبل قتل ہوا تھا، اور قاتل کو پیشی پر عدالت میں لایا گیا تھا، تاہم خاتون نے فائرنگ کردی، اور اپنے بھائی کے قاتل کو قتل کردیا۔


پولیس نے ملزمہ ثمینہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سمیت عدالتی عملے کو معطل بھی کردیا۔


دوسری جانب کچہری میں خاتون کی جانب سے اسلحہ لانا، عدالت میں سیکیورٹی کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نوشہرہ میں ہی 13 پولیس اہلکاروں کے سامنے کچھ افراد نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کی لیڈی کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top