, ٖ گوگل نے ویڈیو گیمز کے دیوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی ڈیلی اردو


گوگل نے اسمارٹ فون پر گیم کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیمنگ کے شوقین افراد اگلے سال سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر بھی گوگل پلے گیمز سے محظوظ ہوسکیں گے۔ 


اس بات کا اعلان گوگل کے نمائندے نے لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں ہونے والے ’ گیم ایوارڈ 2021‘ کی تقریب میں کیا۔ ایوارڈ تقریب سے خطاب میں گوگل پلے اور اینڈروئیڈ کے پراڈکٹ ڈائریکٹر گریگ ہارٹیل کا کہنا تھا کہ ہم نئے سال کے آغاز سے ڈیسک ٹاپ پر ویڈیو گیمز کے دلدادہ افراد کی دیرینہ خواہش پوری کرنے جا رہے ہیں اور وہ  2022 میں’ گوگل پلے گیمز‘ ایپ کے ذریعے کمپیوٹر پر اینڈروئیڈ گیمز کھیل سکیں گے۔


گریگ ہارٹیل  نے مزید کہا کہ گوگل پلے کی مدد سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد مختلف پلیٹ فارمز( اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ، کروم او ایس ( آپریٹنگ سسٹم)ّ  پر اپنے پسندیدہ گیمز کھیلتے ہیں۔ 2022 کے آغاز میں پلیئرز اپنے پسندیدہ  گوگل پلے گیمز اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور کروم بک کی قید سے آزاد ہوکربنا کسی مشکل کے مزید دوسری ڈیوائسز( ونڈوز کمپیوٹرز، آئی میک وغیرہ) پر استعمال کر سکیں گے۔ تاہم گوگل نے اپنے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں کہ وہ کس طرح اینڈروئیڈ گیمز کو ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 


 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top