, ٖ دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد المکتوم کو برطانوی عدالت نے ایسی سزا سنا دی کہ ڈیلی اردو

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد المکتوم کو برطانوی عدالت نے ایسی سزا سنا دی کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا بھی بھول جائیں گے۔


انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن کی ہائی کورٹ نے دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم پر ان کی سابق اہلیہ اور اردن کے بادشاہ کی سوتیلی بہن حیا بنت حسین کے دو بچوں کی تحویل اور کفالت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں محمد بن راشد المکتوم کو سابق اہلیہ حیا بنت حسین کے لیے 554 ملین پانڈ یعنی 733 ملین ڈالر کا برطانوی ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 251 ملین پاونڈ کی رقم تین ماہ کے اندر اہلیہ کو ادا کریں۔ عدالت نے فیصلے میں 14 سالہ بیٹی جلیلہ اور 9 سالہ زید کی تعلیم کے لیے 3 ملین پانڈ اور 9.6 ملین پانڈ بقایا جات کی مد میں فراہم کرنے کا حکم بھی دیتے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال اور بالغ ہونے پر ان کی حفاظت کے لیے سالانہ 11.2 ملین پانڈ ادا کرنے کے لیے کہا۔ ان رقوم کی فراہمی سکیورٹیباونڈز کے ذریعے کی جائے گی جو HSBC بینک کے پاس رکھے ہیں۔ برطانوی فیملی کورٹ میں بچوں کی کفالت کا یہ سب سے بڑی رقم ہے اس کے باوجود یہ رقم شہزادی حیا بنت حسین کے 1.4 ارب پاونڈز کے تقاضے کے نصف سے بھی کم ہے۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top