, ٖ زیادتی کا شکار امریکی خاتون سیاح نے واقعے سے متعلق بتادیا ڈیلی اردو

ڈی جی خان میں مبینہ زیادتی کا شکار بننے والی امریکی خاتون سیاح نے واقعے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کی۔

خاتون سیاح عربیلا نے کہا کہ جس دوست پر بھروسہ کیا جا سکتا تھا اس نے گھناؤنا کام کیا، ایک دوست جسےکافی عرصہ سےجانتی تھی اس سے بہت مایوسی ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ وہ غیرملکی سیاحوں کے سامنے ملک کی مثبت تصویرپیش کرنےکی کوشش کرتا تھا، اس ذہنی کیفیت سے باہر نکلنا مشکل ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قانونی کارروائیاں بہت مشکل تھیں لیکن امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

یاد رہے جنوبی پنجاب کےمقام فورٹ منرو میں اکیس سالہ غیر ملکی لڑکی کا مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کا وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نوٹس لیا اور بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ذرائع کے مطابق امریکی نیشنلسٹ عربیلا 15جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی، پرائیوٹ ٹور گارڈز مزمل،عابد اور ایک نامعلوم اس کے ہمراہ راجن پور،جام پور اور فورٹ منرو پہنچے تھے،

متاثرہ غیر ملکی لڑکی عربیلا کا کہناتھا کہ ملزمان نے دو روز فورٹ منرو میں رکھا اور جنسی زیادتی کی، پولیس نےمزید تفتیش شروع کردی۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top