دنیا کے 'انسان جیسے سب سے جدید' روبوٹ امیکا سے ملاقات آپ کی زندگی کا عجیب ترین تجربہ ہوگا کیونکہ یہ متعدد انسانی تاثرات کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تاثرات متاثر کن ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ افراد کو دہشت زدہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس روبوٹ کو انجینئرڈ آرٹس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جو انسانوں جیسی مشینیں تفریح، تعلیم اور تحقیق کے لیے تیار کررہی ہے۔ یہ بنیادی طور پر سیکنڈ جنریشن روبوٹ ہے جس کے چہرے میں اولین ماڈل کے مقابلے میں 12 موٹرز زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے چہرے کے تاثرات بھی سابقہ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں