, ٖ نوکیا کا نیا زبردست سمارٹ فون متعارف، حیران کن قیمت ڈیلی اردو

نوکیا نے زبردست خصوصیات کے حامل نیا موبائل فون نوکیا جی 400 متعارف کرایا ہے جو کہ پاکستان مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں نوکیا موبائل کمپنی نے اپنا ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے، تین کیمروں پر مشتمل نوکیا جی 400 کا پروسیسر طاقتور ہے۔6.5 انچ کی سکرین ہے جو کہ 1080 ایکس 2400 پکسل ریزولوشن کی خصوصیات رکھتا ہے، 6 جی بی ریم اور 128 گیگا بائٹس کا اندرونی ذخیرہ بہت ساری معلومات کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


ٹرپل کیمروں میں 45 میگا، فرنٹ کا 8 میگا اور 2 میگا پکسل کے علاوہ ایل ای ڈی فلیش شامل ہیں، موبائل کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ ایمپئر کی ہے،پاکستان میں  نوکیا جی 400 کی متوقع قیمت 44,999 روپے ہے۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top