سیلاب زدہ علاقوں سے دل دہلانے اور آنکھیں نم کردینے والی ویڈیوز مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ایسی ہی ایک سیلاب متاثرہ علاقے سے یہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کھانے کو ترسی سیلاب زدہ بچی ایک خالی پتیلی میں ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھا رہی ہے جب کہ اس کے ہاتھ میں نہ روٹی ہے نہ پتیلی میں کچھ ہے، نہ جانے یہ بچی کب سے بھوکی ہے اور شاید اس کا یہ عمل لاشعوری طور پر بھوک مٹانے کی ایک کوشش ہے۔ یہ ویڈیو انسانیت کا درد رکھنے والے افراد کیلئے کسی المیے سے کم نہیں جو دیکھتا ہے اس کی آنکھیں بچی سمیت سیلاب میں گھرے دیگر افراد کی بے بسی پر نم ہوجاتی ہیں ۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں