, ٖ 6سال سے دوستی اور ڈیٹنگ کے بعد لڑکی اور لڑکے کا آپس میں بہن بھائی ہونے کا انکشاف ڈیلی اردو

امریکی لڑکی چھ سال تک جس شخص کے کی گرل فرینڈ رہی جبکہ اس کے بارے میں اسے پتہ چلا کہ وہ کون ہے تو اس کے ہوش اڑ گئے ۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 6 تک امریکی لڑکی ایک شخص کیساتھ ڈیٹنگ کرتی رہی لیکن اسے جب علم ہوا کہ


وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سگا بھائی ہے تو اس کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی ۔ لڑکی اور لڑکا بچپن میں ماں باپ کی وجہ سے بچھڑ گئے تھے ۔ لڑکی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر تیس سال ہے جبکہ اس بھائی کی عمر 32سال ہے اور ہم دونوں گزشتہ 6 سال سے ایک دوسرے کے تعلق میں ہیں ۔ والدین کے الگ ہو جانے کی وجہ سے اہم ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے میرے باپ نے مجھے ایک بے اولاد جوڑے کو گود دے دیا تھا جبکہ بھائی والدہ کے پاس بڑا ہوا اس دوران ہمارا کبھی ایکد وسرے سے رابطہ نہیں ہوا ۔


لڑکی کا کہنا تھا کہ میں لے پالک تھی مجھے اپنے والدین کو جاننے کی چاہ تھی کہ وہ کون ہیں ان کے بارے میں معلوم کر سکوں ایک دن مجھے میرے بوائے فرینڈ نے کہا کہ آئو ہم اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرواتے ہیں ۔ میں نے رضامندی ظاہر کر دی جب رپورٹ ہمارے سامنے آئی تو ہمارے ہوش اڑ گئے کیونکہ ہم دونوں کا ڈی این میچ کر گیا تھا جبکہ لوگ بھی ہمارے بارے میں کہتے تھے تم دونوں کی شکلیں ایک دوسرے سے بہت ملتی ہیں ۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top