دوستی ہوئی تو پیار ہو گیا، لڑکی نے راہیں جدا کرنے کی کوشش کی تو لڑکے نے لڑکی کی آنکھیں باندھ کر زمین میں زندہ دفن کر دیا، واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں 21 سالہ بھارتی طالبہ کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا، لڑکے نے طالبہ کی آنکھوں پر پٹی باندھی، ہاتھ باندھے، زمین میں گڑھا کھودا اور اسے زمین میں زندہ دفن کر دیا، مٹی ڈال دی، لڑکا پلٹ کر واپس نہ گیا، لڑکی کی ادھر ہی موت ہو گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، 21 سالہ مقتولہ بھارت کی رہائشی تھی جو آسٹریلیا میں پڑھنے کے لئے گئی تھی، پولیس حکام کے مطابق ملزم تارک کی لڑکی کے ساتھ دوستی ہوئی، لڑکی نے دوستی ختم کرنی چاہی تو تارک کو برداشت نہ ہوا، تارک نے ایک دن لڑکی کا پیچھا کیا، کالج گیا، وہاں سے واپسی پر تارک لڑکی کو ویران جگہ لے گیا وہاں جا کر اس پر تشدد کیا، اسکے منہ پر ٹیپ لگائی اور پھر اسے زندہ دفن کر دیا مقتولہ طالبہ کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو پڑھنے کے لئے آسٹریلیا بھیجا تھا، آسٹریلیا بھیجنا ہی میری سب سے بڑی غلطی تھی، لڑکے کی نشاندہی پر لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جس جگہ سے لاش ملی وہاں لڑکی کے دوستوں نے جا کر اسے خراج عقیدت پیش کیا ہے،لڑکی کی پوسٹ مارٹم کے بعد انکشاف ہوا کہ لڑکی کی موت 6 مارچ کو ہوئی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس نے اپنا جرم قبول کیا، سی سی ٹی وی میں ملزم کو تار، ٹیپ اور بیلچہ خریدتے ہوئے دیکھا گیا گیا، ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیاملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ بریک اپ کے بعد ملزم کے سوچنے کی حس کمزور ہو گئی تھی، جیسمین کے قتل کا ملزم تارک بہت پریشان تھا، |
---|
وائس آف چکوال
»
بین الاقوامی
»
جرائم
» بریک اپ کیوں ہوا؟ لڑکے نے لڑکی کی آنکھیں باندھ کر زمین میں زندہ دفن کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں