, ٖ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گدھے مہنگے ہوگئے ڈیلی اردو

 

جنگ زدہ ملک سوڈان میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گدھے مہنگے ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سوڈان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گدھوں کی مانگ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں لوگ گدھا گاڑیوں کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ پٹرول سٹیشنوں کا ایندھن ختم ہو گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ لوگوں نے نقل و حمل کے پرانے طریقوں کو اپنا لیا ہے۔ ڈیلر کے مطابق گدھوں کی قیمت میں حالیہ دنوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں قلیل مدت میں ایندھن کی قیمت 20 گنا بڑھ کر 25,000 سوڈانی پاؤنڈ یا تقریباً 20 ڈالر فی لیٹر ہوگئی۔


اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق گزشتہ اپریل سے سوڈان کی خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنگ نے ملک میں خوراک کی فراہمی میں بھی خلل ڈالا ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top