, ٖ معروف پاکستانی اداکار بھیک مانگنے پر مجبور ڈیلی اردو

 

سندھ کے مشہور فن کار، اداکار اور اسٹیج آرٹسٹ سلیم شاہ محکمہ ثقافت کی بے حسی کے باعث بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، جن کی آنکھوں میں آنسو اور ہونٹوں پر تمام انسانیت پر طنزیہ مسکراہٹ ہوتی ہے۔

ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے سندھ کے مشہور اسٹیج آرٹسٹ، ٹی وی فنکار اور اداکار سلیم شاہ کو حالات نے بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔


سلیم شاہ نے مسلسل تیس سالوں سے اپنے فن کے زریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں، لیکن آج محکمہ ثقافت کی بے حسی کے باعث انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بے حساب اسٹیج، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بڑے بڑے فنکاروں اور اداکاروں کے ساتھ اپنے کے فن کے زریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آرٹسٹ سلیم شاہ آج انتہائی ذلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


حالات اور ستم ظریفی کے شکار نامور فنکار دن کے وقت ٹھٹھہ، گھارو، دھابیجی میں بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ماضی کے اس نامور فنکار کے پاس نہ کھانے کو پیسے ہیں اور نہ ہی رہنے کو مکان، وہ اپنے اور بچوں کے پیٹ بھرنے کے لئے گھر گھر بھیک مانگ رہے ہیں۔


ان کی یہ حالت دیکھ کر آنکھیں بے اختیار نم ہو جاتی ہیں۔

ماضی میں کئی ایسے فنکار اس سے قبل منظر عام پر آچکے ہیں جو حالات اور ستم ظریفی کا شکار ہوئے ہیں۔

نگران حکومت کو چاہیے کہ فنکاروں کے مدد کرے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top