, ٖ یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، 3 افراد جاں بحق ڈیلی اردو

سعودی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، سربراہ سعودی اتحادی فوج۔ فوٹو : فائل

ریاض: حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی صوبے جازان پر میزائل حملے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں شہریوں کو نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق ہوئے تاہم بعد میں ایک اور شخص چل بسا۔
سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جانا شہریوں سے دشمنی کے زمرے میں آتا ہے تاہم سعودی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکا اور سعودی عرب نے متعدد بار ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top