, ٖ کہروڑپکا میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ڈیلی اردو


چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

لودھراں: کہروڑپکا میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے حاصل والا کے رہائشی غلام یاسین اور اس کی بیوی صغراں بی بی اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ کھیتوں پر کام کے لیے جارہے تھے کہ بجلی کی ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر ان پر آگری۔ واقعے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی تار کی مرمت کے لیے متعلقہ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top