, ٖ برطانوی وزیراعظم نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ڈیلی اردو


برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کومستعفی ہوں گی۔
برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا، بریگزٹ پر عمل درآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک پر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی یریگزیٹ کے ریفرنڈم کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top