, ٖ عبادت کرتی خاتون اچانک گھر سے غائب ڈیلی اردو

نئی دہلی: توہم پرستی برصغیر پاک و ہند کے رگ و پے میں ہے، جبھی تو یہاں جعلی بابوں کی چاندی چاندی ہے۔ اب بھارت میں پیش آنے والے اس واقعے ہی کو دیکھ لیں جہاں ایک خاتون عبادت کرتی ہوئی اچانک گھر سے غائب ہو گئی اور گھر والوں نے اسے معجزہ قرار دے ڈالا جس کے بعد سے ان کا گھر لوگوں کے لیے مقدس جگہ بن چکا ہے اور لوگ جوق در جوق وہاں آ رہے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بارمر میں واقع ایک گاﺅں میں اتوار کے روز پیش آیا ہے، جہاں خاتون کے لاپتہ ہونے کے بعد لوگ وہاں آ کر پوجا پاٹھ کر رہے ہیں۔
تاہم پولیس اس کیس کو کچھ اور پہلو سے دیکھ رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ممکنہ طور پر گھر سے بھاگ گئی ہے اور اپنی گمشدگی کا ڈرامہ رچا دیا ہے۔ رتن پور نامی یہ گاﺅں گڈامیلانی پولیس سٹیشن کی حدود میں آتا ہے جہاں کی پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاقے کے ایس پی پیارے لال مینا کا کہنا ہے کہ ”آج کے اس سائنسی دور میں کسی خاتون کا عبادت کرتے ہوئے غائب ہو جانا سمجھ سے بالاتر ہے، چنانچہ ہمیں یقین ہے کہ خاتون خود کہیں غائب ہوئی ہے اور اس کے خاندان نے یہ ڈرامہ رچا دیا ہے۔ انہوں نے خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج نہیں کروائی تاہم ہم نے خود ہی رپورٹ درج کر لی ہے اور اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ہمیں امید ہے کہ جلد ہم خاتون کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔“

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top