, ٖ تین لوگوں کی معذور لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ڈیلی اردو

لکھنوء : بھارتی ریاست اتر پردیش میں تین لوگوں نے معذور لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی اور واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر وائرل کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر رام پور کے نواحی گاﺅں میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ معذور لڑکی کھیتوں میں جانوروں کا چارہ لینے گئی تھی۔ اس دوران اسی گاﺅں کے تین اوباش بھی لڑکی کے پیچھے آگئے اور اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ ملزمان نے افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے انٹرنیٹ پر وائرل کردیا۔
متاثرہ لڑکی نے گھر آکر اپنے اہلخانہ کو واقعے کے بارے میں بتایا جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو رپورٹ درج کرادی۔ پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top