, ٖ آدمی رات کو 4 بجے جسم فروش خاتون کو بلا کر سوگیا، غصے میں خاتون نے گھر کو ہی آگ لگادی ڈیلی اردو


ٹرینٹن : امریکہ میں ایک خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اس آدمی کے گھر کو آگ لگادی جس نے اسے رات گئے جسمانی تعلق قائم کرنے کیلئے بلایا تھا لیکن خاتون کے گھر پہنچنے سے پہلے خود سوگیا۔
امریکی ریاست نیو جرسی کی پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ تیجا رسل نے 4 اگست کو ایک آدمی کو انتہائی غصے سے بھرپور ٹیکسٹ میسجز بھیجے ۔ پھر وہ قریبی پٹرول پمپ پر گئی جہاں سے اس نے لائٹر اور ماچس خریدی اور گھر کے اکلوتے دروازے کو آگ لگادی، جب شعلے بلند ہوئے تو ملزمہ وہاں سے فرار ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص رات کو ساڑھے 4 بجے گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کا گھر دھویں سے بھرا ہوا ہے اور باہر جانے کے دروازے پر آگ لگی ہوئی ہے۔اس نے ایک کھڑکی توڑی اور وہاں سے باہر نکل کر ایک میل دور واقع پولیس سٹیشن پہنچ کر صورتحال سے آگاہ کیا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ایک خاتون کے ساتھ تعلقات تھے جس کو اس نے رات 4 بجے جسمانی تعلق کیلئے بلایا تھا۔ پولیس نے اس پہلو پر تفتیش کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ آگ تیجا رسل نامی خاتون نے ہی لگائی تھی۔
پولیس نے پیر کے روز 29 سالہ تیجا رسل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام قتل، مجرمانہ رویے، موت کی وجہ بننے والے حالات پیدا کرنے اور گھر کو آگ لگانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top