, ٖ 3350ٹن سونے کے ذخائر ملنے کا بھارتی دعوی جھوٹا نکلا ڈیلی اردو

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھارتی شہری نے حکومت کے دعووں پر پانی پھیر دیا
شہری نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 3350 ٹن سونے کے ذخائر دریافت کرنے کا دعوی کیا اور کہا کہ اب ہماری معیشت سب سے آگے ہوگی ہم سب سے امیر ملک بن گئے ہیں، ہم پاکستان کو اب تہس نہس کردیں گے، شہری کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ بھارت میں کوئی دعوی پاکستان کو درمیان میں لائے بغیر ممکن ہو،
لیکن جب سروے ٹیم نے سروے کیا تو پتا چلا کہ یہ تو فقط 165 کلو سونے کے ذخائر ہیں.
ویڈیو میں شہری نے اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا جیسے چندرمان پروگرام کے وقت بڑے بڑے دعوے کیے گئے اس وقت بھی تمام دعوے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے بالکل اسی طرح حکومت نے سونے کے ذخائر ملنے کو تاریخی کامیابی بیان کیا لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے.۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top