, ٖ اداکارہ میرا کو نعمان اعجاز کی پوسٹ کا انگریزی ترجمہ کرنے کا چیلنج ڈیلی اردو


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ادکاار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ میں خود بھی پاگل ہوں۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے مزاحیہ انداز میں لوگوں کی فطرت سے بھی پردہ اٹھایا۔

اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے، کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔

اداکار کے اس پُرمزاح کیپشن سے جہاں مداح محظوظ ہورہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ اپنی گلابی انگریزی سے مشہور اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام پراداکارنعمان اعجاز کی ایک انسٹا پوسٹ شیئرکرائی تو سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی۔

اداکارہ نے ان کی پوسٹ پرلکھا کہ وہ نعمان اعجاز کی بات سے اتفاق کرتی ہیں اورپھرمیرا کونعمان اعجازکی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکرائی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا وہ اداکارہ کومان جائیں گے اگروہ ان جملوں کا انگریزی ترجمہ کرکے دکھادیں۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top