, ٖ خاتون نے گرفتار کرنے والے پولیس افسر کی زندگی بچا لی ڈیلی اردو

امریکا میں خاتون نے گرفتار کرنے والے پولیس افسر کو گردہ عطیہ کردیا، امریکی ریاست الباما میں ایک خاتون نے اپنا گردہ دے کر اس پولیس افسر کی جان بچالی جس نے اسے کئی مرتبہ گرفتار کیا تھا÷


خاتون نے فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں لکھا گیا تھا کہ سابق پولیس افسر ٹیریل پوٹر بیمار ہیں اور ان کو گردے کی سخت ضرورت ہے یہ پوسٹ پولیس افسر کی بیٹی کی جانب سے کی گئی تھی۔

خاتون نے پوسٹ پڑھنے کے بعد پولیس افسر کی بیٹی سے رابطہ کیا اور گردہ عطیہ کرنے کی پیش کش کی۔


خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے پوسٹ پوری نہیں پڑھی بس اتنا دیکھا کہ اس آدمی کو گردے کی ضرورت ہے،انہوں نے جولائی میں پوٹر کو گردے کا عطیہ دیا اور دونوں اب صحت یاب ہیں۔


40سالہ جوسیلین جیمز نشے کی بدترین لت کا شکار تھیں، جس کے سبب وہ اپنی گاڑی اور ملازمت سے بھی محروم ہوگئی تھیں اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے چوری شروع کردی تھی۔


پولیس افسر نے خاتون کو 2012 اور 2017 کے درمیان 16 مرتبہ گرفتار کیا اور وہ ریاست کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی رہیں۔


جوسیلین جیمز نے جب مطلوب ملزمان کی فہرست میں اپنا نام دیکھا تو انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا اور چھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد وہ بحالی صحت مرکز گئیں اور 9 ماہ وہاں گزارے، خاتون اب ان خواتین کی بحالی میں مدد کررہی ہیں جو نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top