, ٖ اپنی مرضی سے6 شادیاں کرنے پر بہن کو بھائی نے قتل کر کے کمرے میں ہی دفن کر دیا ڈیلی اردو


سرگودھا کے نواحی علاقے 17جنوبی ٹانگاں والی میں نوجوان نے اپنی 30 سالہ بہن کو اپنی مرضی سے 6 شادیاں کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا، اس واقعہ کا اس وقت پتہ چلا جب مقتولہ نگہت کے شوہر نے اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے پر اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔


مقدمے کے اندارج کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو اس کے موبائل فون کی آخری لوکیشن والدین کے گھر کی نکلی، پولیس نے جب خاتون کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اسلام آباد میں ہے۔

پولیس نے تفتیش کے لیے جب اس خاتون کے 22 سالہ بھائی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے بدنامی کا باعث بنی ہوئی تھی، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کردار کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے جب وہ چھٹی بار بھی اپنی مرضی سے شادی کرکے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کرکے فائرنگ سے قتل کیا اور کمرے میں ہی دفن کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقبال جرم کر چکا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔ 
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top