گوجرانوالہ : پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے ملزم کو خریداروں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرؤف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے وزیرآباد سے 5 روز قبل 5 سالہ بچے کو اغوا کیا تھا، ملزم کو خریداروں سمیت گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سائنٹیفک انداز میں کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا گیا، ملزم بچوں کو اغوا کرکے بے اولاد جوڑوں کو فروخت کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پانچ سالہ بچے ابوبکر کو 60 ہزار روپے کے عوض گل نیاز نامی خاتون کو فروخت کررہا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے ملزم اور خریدار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اسد، رفاقت علی اور اس کی بیوی شامل ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں