کراچی کے علاقہ گلزار ہجری سے 7 روز قبل لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی سولجر بازار کے علاقہ سے برآمد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لا پتہ ہونے والی لڑکی نے بتایا کہ لڑکی جس خاتون کے گھر پر کام کرتی تھی اس کا سسر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جس پر وہ وہاں سے فرار ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق گلزار ہجری سے 7 روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی طاہرہ سولجر بازار کے علاقہ سے برآمد ہوئی۔ لڑکی سولجر بازار میں زلیخا نامی خاتون کے گھر سے ملی ہے جنہوں نے لڑکی کو پناہ دی تھی۔ طاہرہ گلزار ہجری میں ماہم نامی خاتون کے گھر میں کام کرتی تھی ۔ پولیس کو دئے گئے بیان میں لڑکی نے بتایا کہ میڈم ماہم کا سسر مجھ سے زیادتی کرتا تھا، جس کے بعد میں تنگ آ کر فرار ہوئی اور سولجر بازار میں زلیخا نامی خاتون کے گھر میں پناہ لی۔ پولیس کے مطابق زلیخا ہی نے انہیں اطلاع دی جس پر لڑکی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔ سویرا کی گمشدگی زینب الرٹ پر بھی رپورٹ ہوئی تھی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لڑکی کو مبینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور معاملے کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں صدر واہ کے علاقہ میں 14 سالہ لڑکی کے اغواء کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس میں مقدمہ میں شامل 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں فرید، شعیب،سعید، وقاص اور عمران شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے 14 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد قتل کا انکشاف کیا ۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔ جبکہ ایک اور افسوسناک واقعہ میں کندھ کوٹ کی 12 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر کراچی میں اجتماعی زیادتی کی گئی جس کے بعد وہ انصاف کے لیے تھانے پہنچ گئی ۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں