, ٖ میٹرو بس میں لڑکا، لڑکی لڑ پڑے، تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ڈیلی اردو


عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے دنیا بھر میں تشدد قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے ناپید ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڑوبس سروس میں جہاں دیگر مسافر بھی سفر کررہے ہیں ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی لڑ رہے ہیں۔

لڑکی لڑکے کو برا بھلا کہتے نظر آرہے ہیں، واقعہ بھارتی دارلحکومت دہلی میڑو بس میں پیش آیا، لڑکی نے لوگوں کے سامنے لڑکے کو تھپڑ اور مکا مارا اور غصے کی حالت میں برا بھلا آگے کی طرف بڑھ گئی،

لڑکے نے دھمکی دیتے کہا کہ تم باہر چلو پھر بتاتا ہوں جس پر لڑکی نے اس کے چہرے پر تھپڑ رسید کیا اور جواب میں لڑکے نے بھی لڑکی کے منہ پر تھپڑ مارا۔ لڑکی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ لڑکے کو کہہ رہی ہے کہ تم ہو ہی گندا بندہ۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top