, ٖ سیاست نے بیڑا غرق کردیا، کسی زمانے میں خوبصورت تھی، زرتاج گل ڈیلی اردو

سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ماضی مین ان کے شوہر بہت ہینڈسم تھے اور وہ بھی کسی زمانے میں بہت خوبصورت ہوتی تھیں مگر اب سیاست نے ان کا بیڑا غرق کردیا۔

نجی ٹی وی ’جی این این‘ کی جانب سے زرتاج گل کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے کھل کر سیاسی زندگی سمیت اپنے فیشن اور خوبصورتی پر بات کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اگرچہ ان کے علاقے ڈیرہ غازی خان (ڈی آئی خان) سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم بھی بنے مگر ان کے علاقے کی حالت اس لیے تبدیل نہیں ہوئی، کیوں کہ ان سب لوگوں کا مقصد اپنی زندگی بہتر بنانا تھا۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے کبھی کھل کر ان کی تعریفیں نہیں کیں جب ان کی نئی نئی شادی وئی تھی تب انہیں شوہر کی تعریفوں کا انتظار رہتا تھا مگر انہوں نے کبھی ان کی تعریفیں نہیں کیں۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top