اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے 8 سال پرانے رشتے سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا ۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں فریحہ الطاف کو پوڈکاسٹ انٹرویو میں اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تقریباً بات پکی ہو چکی تھی، ہم فیملی کی طرح تھے، اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے مجھے بہت وقت لگا کیونکہ مجھے لگا کہ شاید وہ ٹھیک ہو جائے گا، میرے پیار سے وہ بدل جائے گا۔ اداکارہ نے بتایا کہ لیکن جب ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تو میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، میں نے بل آخر یہ رشتہ ختم کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سے میری بات پکی ہوئی تھی وہ دن رات گالم گلوچ کرتا تھا، وہ ایسا شخص تھا جسے گالیاں دینے کی عادت تھی، وہ کہتا تھا کہ میں پیار میں بھی گالیاں دیتا ہوں۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ کسی طرح میں اس رشتے سے نکلنے میں کامیاب ہوئی لیکن مجھے آج بھی اس کا صدمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی اسکرین پر ایک مرد کا عورت کے چہرے پر تھپڑ مارنا ٹھیک ہے لیکن بوسہ دینا ٹھیک نہیں۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ جس ادارہ کے ساتھ میں نے سب سے پہلے کام کیا وہاں کے باس نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی، میں نے اس حوالے سے بات کرنا چاہی تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے علاوہ دیگر لڑکیاں بھی اس سے متاثر ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میرا اس ادارہ کے ساتھ کنٹریکٹ تھا اور میری پچھلے 6 ماہ کی تنخواہ رکی ہوئی تھی، تاہم جیسے ہی میرا کنٹریکٹ ختم ہوا میں نے تنخواہ کی فکر کیے بغیر وہاں کام کرنا چھوڑ دیا اس کے باوجود کہ اس وقت ہمیں پیسوں کی ضرورت تھی۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں