ٹیکنالوجی جائنٹ کوالکوم نے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایسا نیا ٹول متعارف کرایا ہے جو آپ کے خراب سے خراب خاکے کو فن کا شاہکار بنا سکتا ہے۔ کنٹرول نیٹ نام کا یہ سافٹ ویئر کمپنی کی جانب سے اس ہی ہفتے جاری کیا گیا جو 12 سیکنڈوں کے اندر بنائے گئے خاکے کو مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر حیرت انگیز طور پر اس طرح کے دیگر سافٹ ویئر سے مختلف ہے اور اس کو استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ خصوصیت اس کو مستقبل میں بڑی موبائل بنا سکتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بہتر کی جانے والی یہ تصویر مکمل طور پر پرائیوٹ ہوں گی اور کسی ثالثی فریق کلاؤڈ پر کوئی ڈیٹا بیک اپ نہیں ہوگا۔ کوالکوم ترجمان کے مطابق جنریٹِیو اے آئی نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیتےہوئے روایتی طریقوں سے کونٹینٹ بنانے کے طریقوں کو بدل دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارف کنٹرول نیٹ میں تصویر کی تحریر ڈالنے کے ساتھ تخلیقی عمل کے لیے اضافی تصویر بھی ڈال سکتے ہیں۔ منتخب کی گئی تصاویر میں بنائے خاکوں سے لے کر فوٹوگراف کچھ بھی ہوسکتا ہے جبکہ تحریر استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصویر کا نیا ورژن بنایا جاسکتا ہے۔ |
---|
Related Posts
مٹی سے لامحدود بجلی تیار کرنے والا آلہ تیار
سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل تیار کیا ہے جو مٹی سے لامحدود بجلی فراہم تیار کرسکتا ہے[...]
موجودہ رفتار سے 45 لاکھ گنا تیز، انٹرنیٹ کی سپیڈ کا نیا ریکارڈ قائم
محققین نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ رفتار براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گ[...]
اسمارٹ فونز کے لیے گوگل لینس جیسا سرکل سرچ فیچر متعارف
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں[...]
سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف
سولر پینٹ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ سولر پینلز کے مقابلے می[...]
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
اگر آپ کا بچہ سنتا ہے، بولتا نہیں ہے تو گھبرائیے مت، اللہ پر امید رکھیں، دعا کریں، بچے کے ٹیسٹ[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں