آپ گھر میں مزے سے بیٹھے موبائل فون پر اپنی پسندیدہ فلم یا ڈرامہ دیکھ رہے ہوں اور وہ انٹرنیٹ کی سست رفتار بار بار اٹکنا شروع ہوجائے لازمی آپ کو کوفت ہوگی۔ انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی ہو تو سارے کام ہی رُک جاتے ہیں، کیونکہ اگر فون میں انٹرنیٹ ہی کام نہ کرے تو یہ بس ایک فیچر فون بن کر رہ جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس میں تیز رفتار انٹرنیٹ ہو، اور آپ یہ تیز رفتار آپ کچھ سیٹنگز میں تبدیلی کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ فون میں انٹرنیٹ کی رفتار کیسے بڑھائی جائے۔ جب آپ کے نیٹ ورک پر کم لوگ ہوتے ہیں تو وائی فائی اور سیلولر کنکشن کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ اگر بہت سارے ڈیوائسز بینڈوتھ استعمال کر رہے ہوں تو آپ کا نیٹ ورک کنکشن سست ہو جائے گا۔ Cache آپ کا براؤزر، ڈیٹا کو کیشے (Cache) میں اسٹور کرتا ہے تاکہ یہ ان ویب سائٹس کو تیزی سے لوڈ کر سکے جن کو آپ اکثر دیکھتے ہیں۔ اگرچہ اس سے آپ کی انٹرنیٹ براؤزنگ تیز ہوتی ہے، لیکن بھرا ہوا کیشے آپ کے فون کو سست کر سکتا ہے۔ کیشے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ جب کیشے میموری فُل ہو جاتی ہے تو یہ خود بخود آپ کے موبائل فون کی رفتار کو کم کر دے گی۔ لہٰذا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ باقاعدگی سے کیشے کلئیر کریں یا اسمارٹ فون کلینر جیسی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ آپ کو اپنے سیلولر ڈیوائس کو مکمل طور پر بہتر بنانے اور اپنے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی تیز رفتار حاصل کرنے میں مدد ملے۔ Network Settings اسی طرح آپ کے فون کی نیٹ ورک سیٹنگ آپ کا انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات، یہ سیٹنگز خراب ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے آپ کا موبائل انٹرنیٹ بہت سست چلتا ہے۔ اپنے فون کے انٹرنیٹ کنکشن کو تیز کرنے کے لیے آپ کو اپنے نیٹ ورک کی سیٹنگز ری سیٹ کرنی چاہئیں۔ Background Apps بہت زیادہ ایپس کھولنا بھی آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔ ایک ساتھ بہت زیادہ ایپس چلانے سے آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ RAM کو خالی کرنے اور اپنے انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے وہ ایپس بند کریں جو آپ استعمال نہیں کر رہے۔ Auto Updates بعض اوقات آٹو اپ ڈیٹس بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہیں جس سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ لہٰذا، اگر انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک کرنی ہے تو ایپس کی آٹو اپ ڈیٹس بند کردیں۔ Restart Device کبھی کبھی ایک الیکٹرانک ڈیوائس کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا اپنی ڈیوائس کو بند کرکے دوبارہ شروع کریں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ فون بند نہیں کرنا چاہتے تو اپنے موبائل فون کو کم از کم پانچ سیکنڈ کے لیے فلائٹ موڈ یا ائروپلین موڈ پر کرکے واپس سوئچ کر سکتے ہیں۔ یہ تمام سیٹنگز ممکنہ طور پر آپ کے فون اور اس میں انٹرنیٹ کی رفتار کافی حد تک تیز کردیں گی۔ |
---|
وائس آف چکوال
»
ٹیکنالوجی
» فون میں انٹرنیٹ کی راکٹ جیسی رفتار چاہتے ہیں تو فوراً یہ سیٹنگز تبدیل کرلیں
Related Posts
مٹی سے لامحدود بجلی تیار کرنے والا آلہ تیار
سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل تیار کیا ہے جو مٹی سے لامحدود بجلی فراہم تیار کرسکتا ہے[...]
موجودہ رفتار سے 45 لاکھ گنا تیز، انٹرنیٹ کی سپیڈ کا نیا ریکارڈ قائم
محققین نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ رفتار براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گ[...]
اسمارٹ فونز کے لیے گوگل لینس جیسا سرکل سرچ فیچر متعارف
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں[...]
سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف
سولر پینٹ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ سولر پینلز کے مقابلے می[...]
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
اگر آپ کا بچہ سنتا ہے، بولتا نہیں ہے تو گھبرائیے مت، اللہ پر امید رکھیں، دعا کریں، بچے کے ٹیسٹ[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں