, ٖ کراچی: مسیحی شخص کودوسری شادی مہنگی پڑی ڈیلی اردو

 

کراچی میں پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے شوہرکو دوسری شادی کرنا مہنگا پر گیا۔ عدالت نے قید کی سزا کے ساتھ ساتھ جُرمانہ بھی عائد کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نےدوسری شادی کرنے والے کرسچئن شخص کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنائی۔

عدالت نے بیوی کی درخواست پر ملزم جوشوا مسیح کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

پہلی اہلیہ نے ملزم جوشوا کےخلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مدعی کے وکیل سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کے مطابق کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہردوسری شادی نہیں کرسکتا ۔ ملزم نےشادی شدہ ہوکردوسری شادی کی جوغیرقانونی ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top