, ٖ معروف گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل کردیا گیا ڈیلی اردو

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے جب کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔
واضح رہے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام  29 مارچ کو ہونے والا گرینڈ شو کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top