, ٖ خواتین کو قتل کرنے کے بعد ان کے سر کاٹ کر جنسی عمل کے لیے استعمال کرنے والا سیریل کلر ڈیلی اردو

نیویارک: ٹیڈ بنڈیامریکی سیریل کلر تھا جس نے درجنوں نوعمر لڑکیوں کو اغواءاور جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ اب نئی ایمازون پرائم ڈاکومنٹری میں اس سفاک انسان کے متعلق ایک اور ہولناک انکشاف کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکومنٹری میں بتایا گیا ہے کہ ٹیڈ بنڈی خواتین کے سر کاٹ کر دھڑ سے الگ کرتا تھا اور پھر ان سروں کو جنسی تسکین کے لیے استعمال کرتا تھا۔ طویل عرصے بعد ٹیڈ بنڈی کی گرل فرینڈ الزبتھ کینڈل اور بیٹی مولی نے بھی اس ڈاکومنٹری کے ذریعے اپنی زبان کھولی اور ٹیڈ کی سفاکیت کا پردہ چاک کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیڈ بنڈی نے یکم فروری 1974سے 9فروری 1978ءکے درمیان لڑکیوں کو نشانہ بنایا۔ گرفتاری کے بعد اس نے 36لڑکیوں کو اغواءکرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس کی بربریت کا شکار بننے والی لڑکیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ اسے عدالت سے سزائے موت سنائی گئی اور 1989ءمیں سزا پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکٹرک چیئر کے ذریعے 42سال کی عمر میں اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاتھا۔اس نے جس آخری لڑکی کو نشانہ بنایا اس کی عمر محض 12سال تھی اور وہ فلوریڈا کی رہائشی تھی۔ 
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top