, ٖ پائلٹ بہنیں بھی جعلی لائسنس ہولڈرز کی فہرست میں شامل ڈیلی اردو


مبینہ جعلی لائسنس ہولڈر پائلٹس کی فہرست میں دونوں بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی شامل، ارم مسعود اور مریم مسعود نے بیک وقت بوئنگ 777 اڑا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ دونوں بہنوں کا فلائنگ لائسنس مبینہ طور پر جعلی کہا جا رہا ہے۔

پائلٹ مریم مسعود کو پہلے ہی گراونڈ کر کے انکوائری کی جا رہی ہے انہوں نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے نیچے اتار دیا تھا۔ لینڈنگ میں غفلت برتنے پر مریم مسعود پہلے ہی انکوائری کا سامنا ہے

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں پائلٹ بہنوں کو بھی جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ان کے علاوہ گراؤنڈ کیے جانے والے پائلٹس میں ایک کیپٹن اور فرسٹ آفیسر بھی شامل ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گراؤنڈ کیے گئے پائلٹس کو تب تک دوبارہ جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کلیئرنس نہیں دیتی۔
 
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top