لاہور: لاہور میں سکول کے چوکیدار کی 9سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوھدری کے حکم پر گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی۔ڈی آئی جی آپریشنزکیپٹن(ر)سہیل چوھدری نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزم عرفان امپیریل لائسیم اسکول میں سکیورٹی گارڈ ہے اور اس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کو ڈر کی وجہ سے بخار ہوگیا۔متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اعدادوشمار کے مطابق صرف سات ماہ کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ 88 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 300 واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے، اس عرصہ میں 521 خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ خواتین سے زیادتی کے 400 واقعات کے ساتھ لاہور پہلے نمبر پر ہے۔ صوبہ بھر میں 107 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جبکہ گھریلو لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات میں 387 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 217 خواتین کی دیگر وجوہات کی بنا پر جان لی گئی۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں