, ٖ گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعہ، گرفتار ملزم ریمبو نے الزامات رد کر دیے ڈیلی اردو

لاہور: گرفتار ملزم ریمبو نے گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعے کے حوالے سے مزید انکشافات کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی کا نشانہ بنانے کے واقعے کے حوالے سے جمعہ کے روز حراست میں لیے گئے ملزم ریمبو نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا۔ عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو نے الزامات رد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کسی اور کے ساتھ پارک جانا چاہتی تھی، تاہم پھر اس شخص کے بھائی کی موت کے باعث میں عائشہ کیساتھ پارک گیا، اسے پارک لے جانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا۔

پارک میں لوگوں کی جانب سے برا سلوک کیے جانے کے بعد میں نے ہی عائشہ کو گھر پہنچایا تھا، اور اب مجھے ہی ملزم نامزد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ہراسگی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوٹھہرایا ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس کو دیے گئے تحریری بیان عائشہ اکرم نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ۔


ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ۔ ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔ اس بیان کے بعد جمعہ کی شام کو پنجاب پولیس متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ریمبو سمیت کل 8 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ حراست میں لیے گئے تمام ملزمان کی تفتیش سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دی گئی، ملزمان کو تھانہ لاری اڈہ سے سی آئی منتقل کر دیا گیا۔

 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top